پنجاب بھرمیں دیہی مراکزصحت کی آؤٹ سورسنگ کااصولی فیصلہ

0
8

حکو مت نےپنجاب بھرمیں دیہی مراکزصحت کی آؤٹ سورسنگ کااصولی فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت شعبہ صحت کےحوالےسےخصوصی اجلاس منعقدہوا،جس میں اہم فیصلےکرلیےگئے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ینگ ڈاکٹرزکےزیرانتظام مراکزصحت میں مریضوں کاتناسب 3گناتک بڑھ گیاہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مراکزصحت کومریضوں کےلئےابتدائی ریفرل سینٹر بنایاجائےگا،225آرایچ سی کی ری ویمپنگ پوری طرح مکمل کی جائے۔مراکزصحت میں بڑے ہسپتالوں کےبرابرطبی اورتشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،جنرل سرجری ،گائنی ،تشخیص،طبی ٹیسٹ اوردیگرسہولیات بھی میسرہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےہدایت کی کہ مری کےسامبلی جنرل ہسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیروتوسیع کی جائےاورجناح ہسپتال میں پی آئی سی ٹوکو30ستمبرتک فعال کرنےکی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےنوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھامیں جون تک اوپی ڈی فنکشنل کرنےکاحکم دیاانہوں نےنوازشریف کینسرہسپتال کومقررہ مدت میں فعال کرنےکاحکم بھی دیا۔

Leave a reply