اٹلی کی کمپنی کاہر سال نئی الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان

0
54

اٹلی کی ایک کار ساز کمپنی نے ہر سال نئی الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
اٹلی کی معروف کمپنی فیاٹ نے 2027 تک ہر سال کار کا ایک نیا ماڈل متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔فیاٹ پانڈا کار اٹلی اور یورپ بھر میں انتہائی مقبول ہے۔ فیاٹ پانڈا کار جو اٹلی کا پسندیدہ برانڈ اور ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا ماڈل ہے۔
اسٹیلنٹیس کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ باقی یورپ میں فیاٹ کے سب سے مقبول ماڈل کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے پیش نظر کئی نئے حصوں میں تبدیل کرکے پیش کیا جائے گا،جبکہ یورپ میں اس کار کی خالص الیکٹرک، ہائبرڈ اور گیس سے چلنے والے ماڈلز کی پوری رینج متعارف کرائی جائے گی۔ ان ماڈلز میں نئی سٹی کار، ایس یو وی، کیمپر، پک اپ ٹرک شامل ہوں گے۔
اسٹیلنٹیس کمپنی نے پچھلے سال انکشاف کیا تھا کہ وہ ایس ٹی ایل اے پلیٹ فارمز سے نئے ملٹی انرجی کم لاگت والے سات نئے ماڈل کی سمارٹ کار متعارف کرائے گا۔ فیاٹ پانڈا اٹلی کی سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی کار ہے۔

Leave a reply