پی پی 45میں مبینہ دھاندلی :الیکشن کمیشن کاعلی مدد کی رکنیت بحال کرنےکاحکم

0
10

پی پی 45میں مبینہ دھالی ،الیکشن کمیشن نےپیپلزپارٹی کےعلی مددجتک کی رکنیت بحال کرنےکاحکم دےدیا۔
الیکشن کمیشن نےپی پی45سےمتعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا،جےیوآئی (ف)کےامیدوارمیرمحمدعثمان پیرکانی کی درخواست مستردجبکہ علی مددجتک کیخلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد کردی ۔الیکشن کمیشن نےدونوں درخواستگزاروں کوالیکشن ٹربیونل سےرجوع کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کےمطابق نتائج مرتب کرنےمیں بےضابطگیوں سےمتعلق متعلقہ فورم سےرجوع کیاجائے،انتخابی عذرداریوں سےمتعلق الیکشن ٹربیونلزموجودہیں۔

واضح رہےکہ پی پی45سےپیپلزپارٹی کےعلی مددجتک کامیاب قرارپائےتھے۔

Leave a reply