حکومت کےقرضوں میں اضافہ:اسٹیٹ بینک نےاعدادوشمارجاری کردئیے

0
43

وفاقی حکومت کےقرضوں میں اضافہ ،اسٹیٹ بینک نےاعدادوشمارجاری کردئیے۔

اسٹیٹ بینک کےجاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق جنوری2025میں وفاقی حکومت کےمجموعی قرضوں میں سالانہ11فیصداضافہ ہوا۔جنوری2024میں وفاقی حکومت کاقرضہ 65کھرب روپےتھا،جنوری2025میں وفاقی حکومت کےمجموعی قرضوں میں ماہانہ 0.7فیصدکااضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق حکومت کےمقامی قرضوں میں سالانہ 18فیصداضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کی رپورٹ کےمطابق وفاقی حکومت کاقرضہ 476ارب روپےکےاضافےسے72کھرب روپےہوگیا۔دسمبر2024میں وفاقی حکومت کامجموعی قرضہ71.6کھرب روپےتھا،حکومت کےمقامی قرضےمیں  1فیصدماہانہ اضافےسے50کھرب روپے ہوگئے، حکومت کےبیرنی قرضےماہانہ0.5فیصدبڑھ کر21.9کھرب روپےہوگئے۔

Leave a reply