فائنل میچ بہت مختلف ہوتاہےیہ کھلاڑیوں کوبھی علم ہے،کپتان میچل سینٹز

0
10

نیوزی لینڈکےکپتان میچل سینٹزنےکہاہےکہ فائنل میچ بہت مختلف ہوتاہےیہ کھلاڑیوں کوبھی علم ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کامیلہ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہےمیگاایونٹ کاصرف فائنل میچ باقی رہ گیاجوکہ اتوارکوبھارت اورنیوزی لینڈکےدرمیان کھیلاجائےگا۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےنیوزی لینڈکےکپتان میچل سینٹزکاکہناتھاکہ بھارت نےاپنےتمام میچزدبئی میں کھیلےہیں،بھارت کودبئی کی پچزاورکنڈیشنزکاعلم ہے، ہمیں امیدہےکہ پہلے کےمقابلےاب زیادہ رنزکریں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اس ٹورنامنٹ میں عام تاثریہی ہےکہ ٹیموں کاآناجانازیادہ رہا،ہم پاکستان اوردبئی میں کھیلے،میرےخیال میں کھلاڑی دونوں صورتحال کو سمجھتےہیں،فائنل میچ بہت مختلف ہوتاہےیہ کھلاڑیوں کوبھی علم ہے۔

واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply