سپیشل اولمپک ورلڈونٹرگیمزمیں شرکت کیلئےپاکستانی دستہ اٹلی روانہ

0
11

سپیشل اولمپک ورلڈونٹرگیمزمیں شرکت کےلئےپاکستانی دستہ اٹلی روانہ ،سپیشل ایتھلیٹس براستہ ابوظہبی ٹیورن جائیں گے۔
سپیشل اولمپکس ورلڈگیمز8تا15مارچ اٹلی کےشہرٹیورن میں ہوں گے،سپیشل اولمپک ونٹرگیمز میں93 سےزائدممالک کے1500سےزیادہ ایتھلیٹس حصہ لیں گے،سپیشل اولمپک ونٹرگیمزمیں پاکستان کی نمائندگی25رکنی وفدکررہاہے۔
25رکنی وفدمیں ایتھلیٹس ،کوچز،آفیشلز،میڈیکل سٹاف اوریوتھ لیڈرزشامل ہیں،سپیشل اولمپک ونٹر گیمز کےلئےقومی دستےمیں 5مرداور5خواتین ایتھلیٹس شامل ہیں،ونٹرگیمزمیں پاکستانی کھلاڑی سنوشوئنگ اور کراس کنٹری اسکینگ میں حصہ لیں گے،پاکستان کی 6خواتین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں بھی شرکت کریں گی۔

Leave a reply