وزیراعلیٰ مریم نوازنےکارکردگی میں سب کوپیچھےچھوڑدیا

0
12

وزیراعلیٰ مریم نوازکی ایک سال کی کارکردگی نےپنجاب کےعوام کےدل جیت لیے۔انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نےسروےرپورٹ جاری کردی۔
انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے36اضلاع میں سروےکےنتائج جاری کردئیے۔
سروےرپورٹ کےمطابق پنجاب کے62فیصدعوام نےوزیراعلیٰ مریم نوازکی ایک سال کی کارکردگی کو غیر معمولی قراردیا،تعلیم اورصحت کےشعبےمیں 73 اور 68فیصدعوام نےوزیراعلیٰ کےاقدامات کو اچھایابہت اچھاقراردیا،پنجاب کے57فیصدشہریوں کی رائےمیں گزشتہ ایک سال کےدوران حکومتی کارکردگی کامعیاربہترہوا۔
سروےرپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ 57فیصدعوام سمجھتےہیں عوام اورحکمرانی کےبنیادی مسائل کو مؤثر اندازمیں حل کیاگیاہے،60فیصدعوام کویقین ہےمریم نوازنےکارکردگی میں دیگر3صوبوں کےوزرائےاعلیٰ کوپیچھےچھوڑدیا،عوام نے تعلیم، صحت ،انفراسٹرکچر اور ستھراپنجاب کووزیراعلیٰ کےسب سےبہترین کام قراردیا۔
یادرہےکہ سروےپنجاب کے36اضلاع کے6600شہریوں کی رائےسےمرتب کیاگیا،ویہی اورشہری علاقوں میں یہ سروےتین سے18فروری کےدوران کیاگیا۔

Leave a reply