
نئی گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، ہنڈا نے ڈرائیور کے موڈ کے مطابق چلنے والی کاریں متعارف کروا دیں ۔
مشہور کار ساز کمپنی ہنڈا نے ڈرائیور کے موڈ کے مطابق چلنے والی الیکٹرک کاروں کے 2 ماڈلز متعارف کروا دیے۔ہنڈا نے دو نئی الیکٹرک کاروں کے ماڈلز متعارف کروائے ہیں، جو زیرو سیریز نامی سلسلے کا حصہ ہیں اور انہیں 2026 میں مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق جن ماڈلز کو پیش کیا گیا ہے ان کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ جب 2026 میں ان کو مارکیٹ میں فراہم کیا جائے گا، تو وہ ماڈلز 90 فیصد تک ان سے مماثلت رکھیں گے۔ ہنڈا کا زیرو سیریز میں لانچ ہونے والا پہلا ماڈل ایک ایس یو وی ہے۔ اس گاڑی کے ڈیزائن کا اگلا حصہ کم و بیش روایتی ہے تاہم اس کار کا پچھلا حصہ چھوٹے شیشے، اونچی اور لمبی باڈی اور یو شیپ لائیٹوں کے ساتھ اسے ایس یو وی کاروں کی مارکیٹ میں غیر روائتی بناتا ہے، جبکہ ہنڈا کی جانب سے پیش کی جانے والی دوسری الیکٹرک کار کا ماڈل جسے ‘سیلون’ کا نام دیا گیا ہے۔
زیرو سیریز کی سب سے لگژری کاروں میں سے ایک ہے، تاہم اس کا ڈیزائن کافی غیر روایتی اور بولڈ ہے۔یہ ایک لمبی اور سپورٹی لک میں ہے۔ اس گاڑی کی ہیڈلائٹس اور باڈی پینل ایک ہی رنگ میں ہیں، جبکہ اس کی پچھلی لائٹیں تھری ڈی ہیں۔
سیلون میں پچھلے دروازے میں شیشے نہیں اور اس پیچھے دیکھنے والا شیشہ کیمرے کے ساتھ کام کرتا ہے۔اس کے سائیڈ پر بھی شیشوں کی جگہ کیمرے لگائے گئے ہیں۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔