جی ایچ کیوحملہ کیس:سماعت 9 اپریل تک ملتوی

0
5

9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9مئی جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے،دیگرملزمان کے وکلا پراسیکیوٹرزعدالت پہنچ گئے، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی بھی حاضری لگوانے کیلئے عدالت پہنچے۔
ایڈووکیٹ فیصل ملک نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا عدالتی مصروفیات کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر رہے ہیں، سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، آج صبح بتایا گیا سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے اے ٹی سی راولپنڈی میں ہوگی۔

یادرہےکہ استغاثہ کےاب تک25گواہان کےبیانات قلم بندکیےجاچکےہیں۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply