انسٹا گرام کا بہترین اور کار آمد فیچر متعارف، جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا

0
4

انسٹا گرام صارفین کیلئے خوشخبری، ایپ کا بہترین اور کار آمد فیچر ، جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔
میٹا نےانسٹا گرام صارفین کیلئے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر آخرکار متعارف کروا دیا۔میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں شیڈول دی میسج فار لیٹر نامی فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان فروری 2025 میں کیا گیا تھا۔اب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہے۔
انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کیلئے اس نئے فیچر سے صارفین دوستوں کیلئے پیغامات کو شیڈول کرسکیں گے ۔صارفین بس ڈی ایمز میں جاکر اپنا پیغام تحریر کریں یا ویب لنک شیئر کریں اور پھر اسے اپنے پسند کے وقت کے مطابق شیڈول کر دیں۔اس طرح انہیں یہ فکر نہیں رہے گی کہ میسج کو کہیں محفوظ کرکے درست وقت کا انتظار کریں یا بھیجنا ہی بھول جائیں۔
یہ اے آئی فیچر خود بخود مقررہ تاریخ اور وقت پرصارفین کا میسج بھیج دیا جائےگا۔ انسٹاگرام کےصارفین ایسےمیسج کو 29 دن تک کیلئے شیڈول کرسکتے ہیں ،جبکہ خود اپنے لیے بھی میسج کو شیڈول کرسکتے ہیں، یعنی اس فیچر کو صارفین اپنے لیے ریمائنڈر کے طور پربھی استعمال کرسکتے ہیں۔
البتہ انسٹا گرام صارفین تصاویر یا ویڈیو کو شیڈول نہیں کرسکتے ،بس تحریری پیغامات کیلئے ہی اس فیچر کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply