آپریشن مکمل:33دہشتگردجہنم واصل،21مسافراور4جوان شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہاہےکہ جعفر ایکسپریس پرحملے کے بعد آپریشن کلیئرنس مکمل ہوگیا ،تمام33دہشت گردجہنم واصل جبکہ 21مسافراور3جوانوں کوملک دشمن عناصر نے آپریشن سےقبل شہیدکیاایک جوان نےدوران آپریشن جام شہادت نوش کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہناتھا11مارچ کوبولان کےقریب ریلوےٹریک کو دھماکےسےاڑایاگیا،دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کوروک کرمسافروں کویرغمال بنایا،سیکیورٹی فورسزنےآپریشن مکمل کرلیا، آپریشن کےدوران یرغمالیوں کومرحلہ واربازیاب کرایاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کامزیدکہناتھاکہ آپریشن کےدوران تمام33دہشت گردہلاک کیےگئے،دہشت گردوں نےآپریشن سےپہلے21مسافروں کوشہیدکیا،سیکیورٹی فورسزکے4بہادرجوانوں نے جام شہادت نوش کیا،ایف سی کے3جوان آپریشن سےپہلے چوکی پرحملےمیں شہیدہوئےجبکہ ایف سی کاایک جوان آپریشن کےدوران شہیدہوا،جعفرایکسپریس میں440مسافرسوارتھے۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کاکہناتھا حملےکی منصوبہ بندی افغانستان میں دہشت گردگروہ کےرہنماؤں نےکی ،دہشت گردافغانستان میں سہولتکاروں اور ماسٹر مائنڈسےرابطےمیں تھے،دہشت گردمسافروں کوشیلڈکےطورپراستعمال کررہے تھے،مسافروں کوتین ٹولیوں کی شکل میں الگ الگ بٹھایاگیاتھا،مسافروں کی ٹولیوں کےساتھ خودکش بمباربھی تھے،فورسزکےنشانہ بازوں نےآپریشن کےدوران خودکش بمباروں کوہلاک کیا،سیکیورٹی فورسزکی جانب سےانتہائی احتیاط اورمہارت سےآپریشن کیاگیا۔
ترجمان پاک فوج کاکہناتھاکہ آپریشن میں آرمی ،ایئرفورس،فرنٹیئرکوراورایس ایس جی کےجوانوں نےحصہ لیا،سیکیورٹی فورسزکےبہادرجوانوں نےمسافروں کی زندگیاں بچائیں،کلیئرنس آپریشن کےدوران کسی مسافرکونقصان نہیں پہنچا،سیکیورٹی فورسزنےآپریشن میں تمام یرغمالیوں کوبازیاب کرالیا،دہشت گردوں اوران کےآقاؤں کاگٹھ جوڑ پوری دنیاکےسامنےآگیا،بیرونی آقاؤں کےاحکامات پرشہریوں کونشانہ بنایاگیا،جعفرایکسپریس حملےنےگیمزرولزتبدیل کردئیےہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کامزیدکہناتھاکہ پاک فوج روزانہ خفیہ اطلاعات پر160آپریشن کررہی ہے،عوام کوگمراہ کرنےکے لئے پروپیگنڈا کیاجاتاہے،بزدلانہ فعل کےذمہ داروں کوانصاف کےکٹہرےمیں لایاجائےگا،دہشت گردوں کادین اسلام ،پاکستان اوربلوچستان سےکوئی تعلق نہیں،توقع ہےافغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئےاستعمال نہیں ہونےدےگی،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیاں قوم اور دنیا کے سامنےہیں،پاکستان کی سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےمکمل خاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔
جعفرایکسپریس حملہ:قومی اسمبلی میں متفقہ قراردادمنظور
مارچ 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔