بیروزگاری میں اضافہ،پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

0
5

پنجاب میں بیروزگاری مزید بڑھ گئی۔ حکومت نے ڈگریاں تھامے بیروزگار نوجوانوں کی امیدوں پرپانی پھیر دیا۔ پنجاب حکومت بھی وفاق کے نقش قدم پرچل پڑی۔وفاق میں بڑے پیمانے پر سرکاری اسامیاں ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے بھی آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔مریم نواز کے صوبے میں آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30ہزار نوکریاں ختم کردیں۔
پنجاب اسمبلی میں وزیر آب پاشی پیر کاظم پیر زادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کےکہنے پر 30 ہزار اسامیاں ختم کی ہیں۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پرو فاقی حکومت نےڈیڑھ لاکھ خالی اسامیاں ختم کی تھیں۔ پہلے مرحلے میں کشمیر،گلگت بلتستان امور اور سیفران کو ضم کیا گیا۔ 80 اداروں کو کم کرکے 40 کردیا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے 30ہزار نوکریاں ختم کرنے پر عوام نے پنجاب حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے اپنے خرچے کم کرنے کا مشورہ دیدیا۔

Leave a reply