سائفرکیس،عمران خان ،شاہ محمودقریشی کی اپیلیں منظور ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

0
100

اسلام آبادہائیکورٹ نےسائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور ہونےکاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
3جون2024کواسلام آبادہائیکورٹ کےسابق چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےمختصرفیصلہ جاری کیاتھا۔مختصرفیصلےمیں اسلام آبادہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کوکیس سےبری کردیاتھا۔
اب اسلام آبادہائیکورٹ نےسائفرکیس کاتفصیلی فیصلہ24صفحات پرمشتمل جاری کیاہے۔
تفصیلی فیصلےمیں لکھاگیاہےکہ استغاثہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اورشاہ محمودقریشی کیخلاف کیس ثابت کرنےمیں ناکام رہا،ریکارڈظاہرکرتاہےکہ ٹرائل غیرضروری جلدبازی میں چلایاگیا،ملزمان کے وکلاکےالتوامانگنےپرسرکاری وکلاتعینات کردئیےگئے،سرکاری وکیل کوتیاری کےلئےمحض ایک دن کاوقت دیاگیا،سرکاری وکیل کی جرح انکی ناتجربہ کاری اوروقت کی کمی ظاہرکرتی ہے۔
تفصیلی فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ یہ کیس ٹرائل کورٹ کوریمانڈبیک کرنےکی نوعیت کاہے،عدالت اس کیس کومیرٹ پرسن رہی ہے،جرح کوایک طرف رکھ دیا جائےتوبھی استغاثہ کےشواہدکیس ثابت کرنے کیلئے ناکافی ہیں،استغاثہ اپناکیس ثابت کرنےمیں مکمل طورپرناکام رہی ہے۔

Leave a reply