ٹک ٹاک میں نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنےکیلئے منفرد فیچرز متعارف

0
5

ٹک ٹاک کے صارفین کیلئے اہم خبر،ایپ میں منفرد فیچرز کا اضافہ، جو شاید نوجوانوں کو زیادہ پسند نہیں آئیں گے۔
ٹک ٹاک متعارف کروائے گئے نئے فیچرز کا مقصد نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے فیملی پیئرنگ ٹول کافی عرصے سے دستیاب ہے، جس کی مدد سے والدین نوجوانوں کے سکرین ٹائم کو محدود اور مخصوص مواد کو بلاک کرسکتے ہیں۔اب ٹک ٹاک کی جانب سے اس ٹول کیلئے مزید فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں، تاکہ والدین یہ دیکھ سکیں کہ ان کے بچے کن افراد سے تعلق بڑھارہے ہیں اور فیصلہ کرسکیں کہ کس وقت ایپ تک رسائی ناممکن ہو جائے۔
پہلا فیچر ٹائم اوے ہے ،جس کی مدد سے والدین ٹک ٹاک پر اپنے بچوں کی ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کی دستیابی کو مخصوص وقت کیلئے ناممکن بنا سکیں گے۔مثال کے طور پر وہ رات کے کھانے کے وقت یا چھٹی کے دن کسی جگہ گھومنے کے دوران ٹک ٹاک تک رسائی ختم کرسکیں گے،اسی طرح وہ ہر ہفتے کیلئے ایک شیڈول بھی طے کرسکیں گے، جب ٹک ٹاک تک رسائی ختم ہو جائے گی، البتہ نوجوان اپنے والدین کی اجازت سے اضافی وقت تک اسے استعمال کرسکیں گے۔والدین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کے بچے کس کو ٹک ٹاکر کو فالو کر رہے ہیں یا ان کو کون فالو کر رہا ہے۔
ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر سے والدین بچوں کی چیٹ کے حوالے سے زیادہ تیار ہوسکیں گے اور اپنے بچوں کو ڈیجیٹل تدریسی صلاحیتوں سے بھی لیس کر سکیں گے۔تیسرا فیچر سکرین ٹائم محدود کرنے کے حوالے سے ہے،جو بہت غیر معمولی ہے۔اس فیچر کے تحت 16 سال سے کم عمر صارفین کیلئے رات 10 بجے کے بعد ٹک ٹاک ویڈیوز غائب ہو جائیں گی اور سکون پہنچانے والی موسیقی شروع ہو جائے گی، البتہ صارفین اسے ختم کرکے ایپ کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔

Leave a reply