جعفرایکسپریس پرحملہ بھارتی پالیسی کاتسلسل ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

0
7

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہاہےکہ جعفر ایکسپریس پرحملہ بھارتی پالیسی کاتسلسل ہے،پاکستان میں دہشت گردی کامرکزی اسپانسربھارت ہے،دہشت گردوں کانہ پاکستان سےنہ ہی دین اسلام سےکوئی تعلق ہے۔
اسلام آبادمیں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری اوروزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نےجعفرایکسپریس حملہ اورسیکیورٹی اداروں کی جانب سےکیے گئے آپریشن کےبارےمیں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کاکہناتھاکہ دشوار گزارعلاقےمیں جعفرایکسپریس پرحملہ کیاگیا،حملےکی جگہ پرپہنچنابڑامشکل کام تھا،جعفرایکسپریس کوپہلےآئی ای ڈی کے ذریعے متاثرکیاگیا،دہشتگردمختلف جتھوں کی شکل میں تھے،دہشتگردوں نےجعفرایکسپریس کور وک کرشہریوں کو یرغمال بنایا،دہشت گردمختلف گروپوں میں بٹےہوئےتھے۔
ترجمان پاک فوج کامزیدکہناتھاکہ حملےکوانڈین میڈیانےبہت کوریج دی،ایک پروپیگنڈاویڈیودہشتگردوں نےبھارتی میڈیاکوجاری کی،دہشتگرداپنےسہولت کاروں سےرابطےمیں تھے،دہشتگردوں کی جانب سے جاری ویڈیوپرانی اورغلط ہیں،بیانیہ بنانےکیلئےدہشتگردوں نےپرانی اورغلط ویڈیوزشیئرکیں،بھارتی میڈیا نےاےآئی کےذریعےپروپیگنڈاکیا،بھارتی میڈیاباربارویڈیوچلارہاتھا،بھارتی میڈیانے حملے کوکارنامے کےطورپردکھایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ دہشتگردافغانستان میں موجود اپنے ہینڈلر سے رابطےمیں تھے،بھارتی میڈیانےپاکستان کاتشخص خراب کرنےکی کوشش کی، دہشت گردوں کانہ پاکستان سےنہ ہی دین اسلام سےکوئی تعلق ہے،دہشتگردوں نےمسافروں کوٹرین سےباہربٹھادیاتھا،کچھ یرغمالیوں کوموقع ملاتووہاں سے بھاگ گئے،خواتین اوربچوں کوٹرین میں رکھاگیاباقی لوگوں کوباہرنکالاگیا،دہشت گردوں کےدرمیان خودکش بمباربھی موجودتھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کامزیدکہناتھاکہ ہمارےاسنائپرزنےدہشت گردوں کادھیان ہٹایا،جانی نقصان آپریشن سےپہلےہوا،آپریشن کےدوران کسی یرغمالی کی جان نہیں گئی،دہشت گردوں کاایک اسنا ئپرپہاڑپرموجودتھا،،ایس ایس جی کمانڈوزانجن کےذریعےاندرداخل ہوئے،ٹرین کےاطراف تمام دہشت گردوں کاصفایا کیا۔
اُن کاکہناتھاکہ دہشت گردوں نےغیرملکی اسلحہ استعمال کیا،دہشت گردوں کواسلحہ افغانستان سےمل رہاہے،واقعےکےتانےبانےافغانستان سےملتےہیں،افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے،بنوں حملےمیں افغان دہشت گردشامل تھے۔جعفرایکسپریس پرحملہ بھارتی پالیسی کاتسلسل ہے،پاکستان میں دہشت گردی کامرکزی اسپانسربھارت ہے۔
ترجمان پاک فوج کامزیدکہناتھاکہ دنیاسمجھ لےخطرہ صرف پاکستان کیلئےنہیں ہے،دہشت گردی کےخلاف پوری قوم نےلڑناہوتاہے،2014کےبعداتفاق رائےسےنیشنل ایکشن پلان بنا،دہشت گردی کےخاتمےکیلئےتمام اسٹیک ہولڈرزکوکرداراداکرناہوگا،اس وقت بھی سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اوراُن کاکہناتھاکہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
سرفراز بگٹی کا مزیدکہنا تھا چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے، یہ دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتےہیں، یہ خالصتاً دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔

Leave a reply