پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

0
6

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے قومی ٹیم سلمان علی آغا کی قیادت میں نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ پاکستان کے محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی نے ٹی 20 ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے خوبصورت سیاحتی مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Leave a reply