پاک سوزوکی نے ویگن آر کی نئی بکنگ مستقل طور پر معطل کردی

0
5

نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،پاک سوزوکی نے ویگن آر کی نئی بکنگ مستقل طور پر معطل کردی۔کیا نیا ماڈل آنے والا ہے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاک سوزوکی نے اپنی مقبول ہیچ بیک گاڑی ویگن آر کی بکنگ مستقل طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔پاک سوزوکی کی جانب سے کار ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ ویگن آر کی بکنگ کی معطلی رواں ماہ مارچ 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔
کمپنی نے ڈیلرز کو اپنی سیلز ٹیموں اور ممکنہ خریداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔پاکستان میں 2014 میں متعارف کرائی گئی ویگن آر نے ایندھن کی بچت کی وجہ سے بے حد مقبولیت حاصل کی، ابتدائی طور پر اسے تین ویرینٹس میں متعارف کرایا گیا تھا۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوزوکی ویگن آر کے تمام ویرینٹس کی بکنگ مستقل طور پر معطل کر دی ہے۔عام طورپر جب کسی گاڑی کی بکنگ معطل کی جاتی ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں اس کا نیا ماڈل متعارف کرایا جانیوالا ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مستقبل قریب میں تو نہیں،تاہم دو سے تین سال میں نیا ماڈل متوقع ہے۔

Leave a reply