سیاحت کے فروغ کیلئے بہترین مثال، ڈبل ڈیکر سیاحتی بس کے پرانے کرایے بحال

0
6

لاہور میں سیاحت کے فروغ کیلئے عمدہ مثال، ڈبل ڈیکر سیاحتی بسوں کے پرانے کرایے بحال،پنجاب حکومت نے ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا۔
لاہور میں ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بسوں کے پرانے کرایے بحال کردیے گئے۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ٹی ڈی سی پی کی جانب سے سائٹ سی اِن لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، کمرشل ایکٹیویٹیز کیلئے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20 ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلئے 3روٹ پر چلنے والی سیاحتی بس کے کرائے میں اضافے پر اظہارِ ناپسندیدگی کیا، جس کے بعد ٹی ڈی سی پی نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
ڈبل ڈیکر بس سروس لاہور کی سیر و تفریح کیلئے شروع کی گئی ہے،لہٰذا بسوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اورلاہور آنیوالےملکی و غیر سیاحوں کوبہترین سہولیات کم از کم چارجز پر مہیا کی جائیں گی۔

Leave a reply