برطانیہ میں ماحول دوست ایئر شپ متعارف کرانے کی تیاری

0
6

ماحول دوست ایئر شپ متعارف کرانے کی تیاری،برطانیہ بہت جلد ایسے ایئر کرافٹس فضا میں بلند کرسکتا ہے جو ماحول دوست ہوں گے۔
ہیلیم گیس کے ذریعے اڑائے جانیوالے ایئر شپس کی طرز پرایئر لینڈر 10جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیے جارہے ہیں۔ایئر شپ کے جدید ترین ورژن میں سفر کرنیوالے فضا میں ہر طرف کے نظاروں سے محظوظ ہوسکیں گے۔
لندن کے شمال میں بیڈفورڈ کے نواح میں قائم کمپی ہائبرڈ ایئر وہیکلز (ایچ اے وی) کا کہنا ہے کہ یہ ایئر لینڈر ایئر شپ تجارتی پیمانے پر 2028 سے قبل لانچ نہیں کیے جاسکیں گے۔جدید ایئر شپ 300 فٹ لمبا ہوگا۔ اس میں ہیلیم گیس بھری ہوگی۔ اسے انجن پروپیلرز کی مدد سے اڑایا جائے گا۔ یہ انجن روایتی ایندھن کے حامل ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر شپ کی رفتار بہت کم ہوتی ہے اس لیے اسے طویل فاصلوں کی مسافت کیلئے زیادہ کارگر قرار نہیں دیا جاسکتا، تاہم ایئر شپ کو فضائی سیر کیلئے عمدگی سے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے تجارتی جہازوں کی جگہ ایئر شپ استعمال کرنے کا تجربہ بھی کامیابی سے ہم کنار ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے غیر معمولی تکنیکی مہارت کی ضرورت ہے۔

Leave a reply