شوہر کے سامنے دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہےورنہ بہت سمجھدار ہوں: عائزہ خان

0
41

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نےکہاہےکہ شوہر کے سامنے میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہےورنہ میں بہت زیادہ سمجھدار اور ذمہ دار ہوں۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نےنجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورمہمان شرکت کی،جہاں پراُن سےکیرئیراورنجی زندگی کےبا رےمیں مختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئےجن کےاُنہوں نےبڑےدلچسپ جواب دئیے۔
آج کل سوشل میڈیاپراداکارہ کاایک کلپ خوب وائرل ہورہاہےجس میں عائزہ خان یہ بتارہی ہےکہ اتنی مصروفیات میں بھی اپنےبچوں اورشوہرکوکس طرح سے وقت دےپاتی ہیں۔
میزبان نےاداکارہ سےایک سوال کیاجس پرعائزہ خان نے انکشاف کیاکہ وہ دانش کے سامنے بہت گھبرا جاتی ہیں اور جب وہ ان کی طرف دیکھتے ہیں تو وہ شرم سے لال ہو جاتی ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جب میں دانش کے سامنے ہوتی ہوں تو میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور میں عجیب سی حرکتیں کرنے لگتی ہوں، ورنہ میں بہت زیادہ سمجھدار اور ذمہ دار ہوں۔

Leave a reply