عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی،سونا،چاندی مزیدمہنگا

0
32

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہوگئی جبکہ سونااورچاندی مزیدمہنگے ہوگئے اور کرپٹو مارکیٹ عدم استحکام کاشکارہوگئی۔
یوکرین امن مذاکرات میں پیش رفت پرخام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی،امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت88سینٹ کی کمی سے66.70ڈالرہوگئی جبکہ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت69سینٹ کی کمی سے70.78ڈالرہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےاورچاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، سونےکی فی اونس قیمت35ڈالرکےاضافےسے3ہزار34ڈالرہوگئی جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت14سینٹ کے اضافے سے33.96ڈالرہوگئی،اورفی پاؤنڈتانباایک سینٹ کی کمی سے4.46ڈالرمیں فروخت ہوا۔
اُدھرامریکی ٹیرف اورغزہ پراسرائیلی حملوں سےکرپٹومارکیٹ عدم استحکام کاشکارہوگئی،بٹ کوائن کی قدر2ہزار400ڈالرکی کمی سے 82ہزارڈالرہوگئی،کرپٹوکرنسی ایتھریم کی قدر32ڈالرکی کمی سےایک ہزار912ڈالرہوگئی اورکرپٹوکرنسی سولانا5ڈالرکی کمی سے124ڈالرمیں فروخت ہوئی۔

Leave a reply