کرسٹی کوونٹری بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدرمنتخب،بڑااعزازنام کرلیا

کرسٹی کوونٹری بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی 10ویں صدر منتخب ہو گئی ، جس سے انہوں نے اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی افریقی ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی خاتون کابھی اعزازاپنےنام کرلیا۔
کرسٹی کوونٹری اس عہدےپرمنتخب ہونےوالی پہلی افریقی خاتون ہیں،کرسٹی کوونٹری24جون کوباضابطہ طورپرصدارت کاعہدہ سنبھالیں گی،بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کےموجودہ صدر12سال بعدعہدےسے مستعفی ہوجائیں گے۔
کرسٹی کوونٹری کا انتخاب اولمپک تحریک کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو شمولیت اور اتھلیٹس کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہوگا۔41سالہ سابق خاتون تیراک نے اولمپکس میں 2گولڈ میڈل جیتے تھے تھامس بیچ کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گی جو 2013ء سے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر ہیں ۔ وہ اولمپک کی تاریخ میں کم عمر ترین صدر ہونگی ۔ یونان میں ہونیوالے انتخابات میں کرسٹی کوونٹری نے پہلے رائونڈ میں 97میں سے 49ووٹ حاصل کئے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔