غیرقانونی مقیم غیرملکی افغان باشندوں کی واپسی کاعمل جاری

0
35

پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کاعمل جاری ہے۔
حکومت پاکستان نے15ستمبر2023کودہشتگردی کےپیش نظرغیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کافیصلہ کیاتھا۔جس پرعمل جاری ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سےغیرقانونی مقیم اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31مارچ تک ملک چھوڑنے کاحکم جاری کیاگیا۔حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنےمیں11دن باقی رہ گئے۔
حکومت کی جانب سےیقین دہانی کرائی گئی انخلا کےدوران کسی سےبدسلوکی نہیں کی جائےگی۔21مارچ2025 تک پاکستان چھوڑنےوالےغیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 74ہزار 282ہوگئی۔

Leave a reply