اگرتوہین عدالت کی کارروائی شروع ہوتواٹارنی جنرل آفس پراسیکیوٹر ہوتاہے، جسٹس جمال

0
80

بانی پی ٹی آئی کےخلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئیےکہ اگر توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوتواٹارنی جنرل آفس پراسیکیوٹر ہوتاہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف حکومت کی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان کی جانب سےپیش ہونےپرسوال اٹھایا۔
جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دئیےکہ اگرتوہین عدالت کی کارروائی شروع ہوتواٹارنی جنرل آفس پراسیکیوٹرہوتاہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہاکہ مقدمہ میں سینئروکیل سلمان اسلم بٹ کی خدمات حا صل کی گئی ہیں۔سلمان اسلم بٹ آج دستیاب نہیں ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ توہین عدالت کیس میں درخواست گزارکاکام صرف معلومات دیناہوتاہے،معلومات عدالت تک پہنچ گئی ہیں اب حکومت کاکام ختم ہوگیا۔
عدالت نےسلمان اسلم بٹ کی عدم پیشی پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Leave a reply