پانچواں ٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈکاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

0
51

پانچویں اورسیریزکےآخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
ویلنگٹن میں کھیلےجارہےٹی ٹوئنٹی سیریزکےآخری میچ میں پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہیں،دونوں ٹیموں کےکپتان جیت کےلئے پرعزم ہیں۔
قومی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئیں،شاہین آفریدی،ابراراحمد،خوشدل شاہ،عباس آفریدی اورعرفان خان کی جگہ ٹیم میں عمیربن یوسف،عثمان خان، جہاندادخان، محمدعلی خ اورسفیان مقیم کوٹیم میں شامل کرلیاگیا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشام، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہےکہ نیوزی لینڈکو5میچزکی سیریزمیں 3-1سےفیصلہ کن برتری حاصل ہے،جس میں پہلے میچ میں کیویزنےشاہینوں کو9وکٹوں سےشکست دی تھی جبکہ دوسرےمیچ میں پھرفتح نیوزی لینڈکامقدربن گئی تھی،سیریزکےتیسرےمیچ میں شاہینوں نے کیویز کو 9وکٹوں سےہرادیاتھا،ایونٹ کےچوتھےمیچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ۔

Leave a reply