عمران خان کا9مئی کیسزمیں ضمانتوں کی جلدسماعت کیلئےعدالت سےرجوع

0
100

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے9مئی کے8کیسزمیں ضمانتوں کی جلدسماعت کیلئے لاہورہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
عمران خان نےوکیل سلمان صفدرکی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائرکیں۔بانی پی ٹی آئی نےجناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگرمیں متفرق درخواستیں دائرکیں۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ سیاسی انتقام کےلئےمقدمات میں نامزد کیا گیا،2رکنی بینچ نے24مارچ کوکیسزسماعت کےلئے مقررکیےتھے،24مارچ کوبینچ کی عدم دستیابی کےباعث کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت9مئی کے8مقدمات میں درخواست ضمانتوں کوجلدسماعت کےلئےمقررکرے۔

Leave a reply