بارشوں کا نیا سپیل ،پھرایک ہو گا جل تھل ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
78

بارشوں کا نیا سپیل،پھرایک ہو گا جل تھل،محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے31 مارچ تک جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں،ملکہ کوہسار اور گلیات میں بارشیں ہوں گی،جبکہ بلوچستان میں3 اپریل تک بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور سردرہنےکاامکان ہےجبکہ چندمقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسلادھاربارش اورژالہ باری کی توقع ہےجبکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال،جہلم،حافظ آباد گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کاامکان ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

Leave a reply