عید پراماراتی ایئرلائن کی پروموشن، بکنگ اور سامان پر رعایتی آفر

0
32

فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،عید الفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی سستی ایئرلائن نے پروموشن سیریز متعارف کروا دی۔
امارات کی انتہائی کم کرایہ والی قومی ایئر لائن، ویز ایئر ابوظہبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر سفر کرنے اور اسلامی تہوار کو منانے کیلئے اس ہفتے تین روزہ فلیش پروموشن سیریز شروع کر رہی ہے۔
پروموشنز کا سلسلہ متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق ہر رات 10 بجے سے صبح 4 بجے کے درمیان لائیو ہوگا۔مسافروں کو منتخب کرایوں اور سامان پر بچت کی پیشکش کی جا رہی ہے۔یہ پیشکش صرف محدود وقت کیلئے دستیاب ہے،پہلی پیشکش 25 مارچ کو دی گئی جس کے مطابق ابوظہبی کیلئے منتخب اِن باؤنڈ پروازوں پر دس فیصد کی چھوٹ دی گئی۔
یہ پیشکش راتوں رات پروموشنل ونڈو کے دوران کی گئی بکنگ اور 26 مارچ اور 30 جون کے درمیان سفر کیلئے موزوں ہو گی، جو ویب سائٹ اور Wizz Air موبائل ایپ دونوں پر دستیاب ہے۔اسی طرح اگلے دو دن کی پروموشن میں بکنگ اور لگیج (سامان) پر بھی رعایتی پیشکش کی گئی ہیں، جس سے ایئر لائن کے مسافر بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Leave a reply