وزیراعلیٰ ان ایکشن: ایڈزکےسدباب کیلئےآپریشنل پلان طلب کرلیا

0
35

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ایڈزکےسدباب کیلئےآپریشنل پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقدہواجس میں تحصیل تونسہ کےعلاقےمیں مبینہ طورپرایڈزپھیلنےکےاسباب کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نےتحصیل تونسہ میں ایڈزکےسدباب کیلئےآپریشنل پلان طلب کیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پریونیسف ڈبلیوایچ اواورمحکمہ ہیلتھ پنجاب کاجوائنٹ مشن قائم کردیا گیا،ایڈزکےسدباب کیلئےجوائنٹ مشن7تا14اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرےگااورجوائنٹ مشن ایڈزکنٹرول اوربچاؤکیلئےوزیراعلیٰ مریم نوازکوتجاویزپیش کرےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمتاثرہ علاقوں میں ہاؤس ہولڈاسکریننگ بھی کی جائےگی جبکہ مریم نوازنےایڈزسےمتاثرہ بچوں کےمکمل فری علاج کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ایڈزسےمتاثرہ بچوں کےعلاج میں کوئی کمی یاکوتاہی برادشت نہیں کی جائےگی۔

Leave a reply