شائقین کرکٹ کیلئےاچھی خبر:اسلام آبادیونائیٹڈ،پی ٹی وی سپورٹس میں شراکت داری طے

0
37

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی ٹی وی سپورٹس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری طے پاگئی ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل سپورٹس کانٹینٹ پارٹنر کے طور پر پی ٹی وی سپورٹس خصوصی کانٹینٹ تیار کرے گا،دونوں کی شراکت داری کی بدولت مداح ٹریننگ فوٹیج، میچ ڈے کے لمحات، انٹرویوز اور پردے کے پیچھے کے مناظردیکھ سکیں گے۔پی ٹی وی سپورٹس کے ساتھ شراکت داری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ مداحوں کے زیادہ قریب ہووگی۔
جنرل منیجر اسلام آباد یونائیٹڈریحان الحق کاکہناتھاکہ ہم ایک ساتھ نہ صرف کرکٹ بلکہ اس کے پیچھے انسانوں کی کہانیاں بھی دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کو پی ٹی وی سپورٹس پر بہترین کانٹینٹ دیکھنے کو ملے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی ٹی وی سپورٹس کا مشترکہ مقصد کرکٹ اور کھلاڑیوں کی کہانیاں ناظرین تک پہنچانا ہے ۔
ہیڈ آف پروڈکشن پی ٹی وی سپورٹس عدنان ملک کاکہناتھاکہ اس شراکت داری کے ذریعے ہم سپورٹس دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنائیں گے کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دیں گے۔اس شراکت داری کے ذریعے مداحوں کو میچ پر مرکوز کوریج اور کھلاڑیوں کے بارے میں مواد پی ٹی وی سپورٹس پر دکھایا جائے گا۔

Leave a reply