
وزیراعظم شہبازشریف نےعیدکےپرمسرت موقع پرعالمی رہنماؤں سے رابطے کئے اورمبارکباددی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےایرانی صدرسےٹیلی فون پررابطہ کیااورعیدکی مبارک باددی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ایرانی صدرسے دوطرفہ تعلقات اورسرحدی سیکیورٹی کےفروغ پراتفاق ہوا۔
وزیراعظم نے بنگلہ دیش کےچیف ایڈوائزرمحمدیونس سےٹیلی فونک گفتگوکی ،شہبازشریف نےدونوں ممالک کےدرمیان دوطرفہ تعلقات پراطمینان کااظہارکیا۔
گفتگوکرتےہوئے اُن کاکہناتھاکہ نائب وزیراعظم کےتجارتی وفدکےہمراہ دورہ ڈھاکہ کےحوالےسےپُرامیدہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نےملائیشیاکےوزیراعظم اوربرادرقوم کوعیدکی مبارک باددی ۔
شہبازشریف نےملائیشیاکےساتھ دوطرفہ تعاون کومزیدمضبوط بنانےکی خواہش کاعزم دہرایا،انورابراہیم نےمئی میں شہبازشریف کےملائیشیاکےمتوقع دورےکی اہمیت پرزوردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےترکمانستان ،یواےای اورقازقستان کےصدورسےبھی رابطہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےمیانمارکےہم منصب سےٹیلی فونک گفتگوکی ۔شہبازشریف نےیقین دہانی کرائی کہ پاکستان زلزلہ متاثرین کی مددکےلئےہرممکن اقدامات کرےگا۔
شہبازشریف کا کہناتھاکہ این ڈی ایم اےتقریباً70ٹن امدادی سامان میانمارکےلئےروانہ کرےگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈٹرمپ نےاہم فیصلہ کرلیا
ستمبر 13, 2024 -
ٹوئٹر بندش کیس: عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا
اپریل 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔