واٹس ایپ صارفین اب سٹیٹس میں میوزک بھی شامل کرسکیں گے

0
23

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،میٹا کی مقبول ایپ کے صارفین اب سٹیٹس میں میوزک بھی شامل کرسکیں گے۔
عالمی سطح پر مقبول انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل اپ ڈیٹس میں عارضی میوزک کلپس کو شامل کرسکیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے سٹیٹس میں اب سونگ کلپس کو بھی باآسانی شامل کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق دنیا بھر کے صارفین کیلئے اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنیوالے دنوں میں یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر واٹس ایپ اپ ڈیٹس کے طور پر ایپ میں موجود ہے، جسے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر دستیاب سٹوریز فیچر کی طرح 24 گھنٹے بعد ازخود غائب ہوجانیوالے ٹیکسٹ، تصویر اور ویڈیو پیغامات کو شیئر کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔صارفین تصویر پر مشتمل سٹیٹس کیلئے 15 سیکنڈ کا میوزک اور ویڈیو کیلئے 60 سیکنڈ پر مشتمل میوزک شامل کرسکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی میوزک لائبریری میں سٹیٹس کیلئے لاکھوں میوزک موجود ہیں، جہاں صارف اپنی مرضی سے ٹریک کا درست حصہ سٹیٹس ساؤنڈ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

Leave a reply