
پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارشہریارمنورنےانکشاف کیاکہ پہلی ملاقات میں اہلیہ ماہین کےساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا تھا۔
اداکارشہر یارمنورنےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُن سےنجی زندگی اور کیرئیرکےبارےمیں مختلف قسم کےسوال وجواب کئے گئے،جن کےاُنہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےاداکارشہریارمنورسےسوال کیاکہ آپ کی اپنی اہلیہ سےپہلی ملاقات کب اورکہاں پرہوئی ۔
شہریارمنورنےجواب میں بتایاکہ میری اپنی اہلیہ سےپہلی ملاقات ہدایتکارعاصم رضاکےگھرپرہوئی تھی اوریہ ملاقات تقریباً5سال قبل ہوئی تھی، جس کے بعد وہ بس دوست تھے۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ ڈیڑھ سال قبل ماہین کےساتھ سنڈےکافی پرگیااورکافی کس وقت ڈنرمیں تبدیل ہوگئی پتہ ہی نہیں چلاکیونکہ انہیں ماہین کے ساتھ وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا اور پورا دن ایک ساتھ گزر گیا۔
شہریارمنورنےبتایاکہ ماہین کےساتھ ان کی یہ باقاعدہ پہلی ملاقات تھی اوراس میں ہی سمجھ گیاتھاکہ یہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہیں گے۔اس کافی ڈیٹ کے بعد جلد ہی ماہین صدیقی کو اپنے والدین سے ملوا دیا اور پھر جلد ہی میں نے ان سے شادی بھی کر لی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر ہڑتال جاری
جولائی 5, 2024 -
جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے
اپریل 19, 2025 -
ویتنام ،، ایک پوشیدہ جواہر
جون 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔