پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کاجوش و جذبےسے لبریز آفیشل اینتھم ریلیز

0
32

لو جی مچا شور، آج کچھ ہونا ہے،رات بھر جاگ ، آج نہیں سونا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، ایچ بی ایل، پی ایس ایل سیزن 10 کاجوش و جذبے سے لبریز آفیشل اینتھم ریلیزکردیاگیا۔
کرکٹ کے دیوانوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کے قریب ہیں، کیونکہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ میلا سجنے کو تیار ہے۔پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونے جا رہا ہے، جس میں پاکستان اور دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کےآفیشل اینتھم میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفرسمیت کنگ آف بھنگڑا ابرار الحق، گلوکارہ نتاشہ بیگ اور نوجوان ریپر طلحہ انجم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

Leave a reply