شعبہ تعلیم میں انقلاب: ہواوے کا 3 لاکھ پاکستانی طلبا کو آئی ٹی تربیت دینے کا اعلان

پاکستانی شعبہ تعلیم میں انقلاب برپا کرنے کا سامان، ہواوے کا 3 لاکھ پاکستانی طلبا کو آئی ٹی تربیت دینے کا اعلان،ہواوے کے تربیتی پروگرام کے تحت 60 ہزار پاکستانی طلبا و طالبات کو جدید آئی ٹی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔
سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہواوے کے تربیتی پروگرام کے تحت 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی مہارتیں سکھائی جائیں گی ،جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔اس اقدام سے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید تقویت ملے گی، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے، جس کے تحت ہواوے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک سے ملک کی 15 جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔
ایس آئی ایف سی ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں سنگ ِمیل ثابت ہوگا۔
سپاٹیفائی اور اوپن اے آئی کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف
اکتوبر 15, 2025کیاہیلتھ ایپس معمر افراد کیلئے واقعی مفید ثابت ہوسکتی ہیں؟
اکتوبر 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کیڑوں کی طرح چھلانگ لگانے والا مائیکروبوٹ متعارف
اپریل 10, 2025 -
پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کاجسمانی ریمانڈ،عدالت کابڑاحکم
ستمبر 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔