یورپی یونین کی صنعتی مصنوعات پرامریکاکوزیروٹیرف معاہدےکی پیشکش

0
15

یورپی یونین نے صنعتی مصنوعات پرامریکاکوزیروٹیرف معاہدےکی پیشکش کردی۔
یورپی یونین کےوزرائےتجارت کالکسمبرگ میں اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں چین سےتجارتی تعلقات اورعالمی تجارتی نظام میں یورپ کے کردارپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں یورپی یونین نے صنعتی مصنوعات پرامریکاکوزیروٹیرف معاہدےکی پیشکش کی۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق یورپی ٹریڈکمشنرکاکہناتھاکہ امریکی مصنوعات پرجوابی ٹیرف عائدکرنےکی تیاری کرلی ہے،ٹیرف کیلئےمصنوعات کی فہرست پریورپی پارلیمنٹ میں9اپریل کووٹنگ ہوگی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق یورپی یونین ٹریڈکمشنر کا مزیدکہنا تھا کہ اجلاس میں ٹرمپ کے عائد ٹیرف پر امریکا سے بات چیت پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ امریکا نے اسٹیل، ایلومینیم اور گاڑیوں کی درآمدات پر یورپی ممالک پر 416 ارب ڈالر سے زائدکا ٹیکس لگایا ہے۔

Leave a reply