سونےکی قیمت میں ہوشربااضافہ:نیاریکارڈقائم

0
51

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ہوشربااضافہ ہونےسےنرخ کا نیا ریکارڈقائم ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 7ہزار800روپےکابڑااضافہ دیکھاگیا،جس سےفی توسونا 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 6ہزار688 روپےکااضافہ ہونے سے 10گرام سونا 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے کاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں78ڈالرکابڑااضافہ ہونےکےبعد فی اونس سونا 3118 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Leave a reply