
9مئی مقدمات منتقلی کےحوالےسےپنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرنے کا سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلےمیں کہاگیاکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوعدالتی افسروں کوانتظامی مداخلت سےبچانے کا آئینی اختیارحاصل ہے،انسداددہشت گردی عدالت کےجج کےخلاف ریفرنس ناکافی شواہدکی بناپر مسترد کیاگیا،تبصرےذاتی نوعیت کےہوں تووہ آئندہ کارروائیوں پراثراندازنہیں ہوں گے،عدالت نےمقدمات منتقلی کی درخواست شواہدکی کمی کےباعث مستردکردی۔
تحریری فیصلہ میں مزیدکہاگیاکہ ریاستی اہلکاروں کےطرزعمل پرچیف جسٹس ہائیکورٹ کےریمارکس انتظامی دائرہ اختیار میں آتےہیں،اےٹی سی عدالت کےجج پرتعصب کاالزام ثابت نہ ہوسکا،ایڈمنسٹرٹیوجج نےریفرنس مسترد کردیا ،چیف جسٹس کامنتقلی درخواست پرمزیدکارروائی نہ کرنابالکل درست تھا، لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس نےعدالتی افسران کوتحفظ دینااپناآئینی فریضہ سمجھا۔
فیصلےمیں لکھاگیاکہ ریمارکس،خواہ تنقیدی ہویاتعریفی ،مستقبل میں کسی فورم پرحتمی یالازم نہ سمجھے جائیں،تعریف کسی افسرکواحتساب سےاستشنیٰ نہیں دیتی،تنقیدان کےکردار پراثر انداز نہیں ہوسکتی،پنجاب حکومت نےسابق اےٹی سی جج راولپنڈی اعجازآصف کیخلاف ریفرنس دائرکیاتھا،لاہورہائیکورٹ نے ریفرنس اورمقدمہ منتقلی کی درخواست خارج کردی تھی،پنجاب حکومت نےلاہورہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔
پاکستان ترقی وخوشحالی کےراستےپرگامزن ہے،وزیراعظم
اپریل 19, 2025بلاول بھٹونےحکومت کاساتھ چھوڑنےکی دھمکی دیدی
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش،سردی پھرلوٹ آئی
فروری 27, 2025 -
نیوزی لینڈ کا ہوا بازی کی صنعت میں انقلابی اقدام
اپریل 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔