پی ایس ایل10:افتتاحی میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیزن 10کےافتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےلاہورقلندرزکو8وکٹوں سےشکست دےکرایونٹ کافاتحانہ آغازکیا۔
سیٹی بجے گی ، میدان سجے گا،کھیل جمے گا،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کامیلہ سج گیا،پی ایس ایل کےمیلےمیں چوکوں اورچھکوں کی دھوم مچےگی،کس کابلاچلےگایاباؤلنگ میں کس کاجادو چلےگاکون کس کوشکارکرےگا۔ میگاایونٹ 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور ،کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔
راولپنڈی کےسٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل سیزن10کےافتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈنےٹاس جیت کرلاہورقلندرزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 139رنزپررڈھیرہوگئی۔ اسلام آبادیونائیٹڈنےایونٹ کےپہلےمیچ میں لاہورقلندرزکو8وکٹوں سےشکست دےکرٹورنامنٹ کافاتحانہ آغازکیا۔
اسلام آبادیونائیٹڈ کی اننگز:
لاہورقلندرزکےہدف کےتعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈنےبیٹنگ کا آغاز کیا تو اسلام آبادیونائیٹڈ کے بلےبازوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کےبلےبازکولن منرونےجارہانہ انداز اپنایا اور59رنزبناکرنمایارہے۔ان کی اننگزمیں ایک چھکااور7چوکےشامل ہیں،جبکہ سلمان آغا 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے شامل تھے۔
لاہورقلندرزکی جانب سےآصف آفریدی اورحارث رؤف نےایک ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دیکھائی ۔
لاہورقلندرزکی اننگز:
پی ایس ایل کےافتتاحی میچ میں لاہورقلندرزکامایوس کن آغازرہا،لاہورقلندرزکی جانب سےاننگزکاآغازفخرزمان نےکیامگروہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکے،فخرزمان 6گیندوں پرصرف ایک سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔پھر5 ویں اوور میں 30 رنز کے مجموعی سکور پر محمد نعیم وکٹ کیپر اعظم خان کو کیچ تھما بیٹھے، ڈیرل مچل 13 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے جبکہ سیم بلنگز بغیرکھاتہ کھولےپویلین واپس لوٹ گئے۔
عبداللہ شفیق اور سکندر رضا نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن 14 ویں اوور میں سکندر رضا 23 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔جہاندادخان بھی صفرپرآؤٹ ہوگئے،پھرڈیوڈ ویزے بھی پہلی بال پر پویلین لوٹ گئے۔
120 رنز کے مجموعی سکور پر شاہین آفریدی بھی وکٹ گنوابیٹھے، 133کے مجموعے پرعبداللہ شفیق بھی 66رنزبناکرآؤٹ ہوگئے، جبکہ حارث رؤف 10 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےجیس ہولڈرنے4کھلاڑیوں کاشکارکیاجبکہ شاداب خان نے3کوپویلین کی راہ دیکھائی اورنسیم شاہ ، رائلے میریڈتھ، عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہےکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈاسکواڈ:
(کپتان)شاداب خان ، جیسن ہولڈر،آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رائلے میریڈتھ ٹیم کاحصہ تھے۔
لاہور قلندرزاسکواڈ:
فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف آفریدی بھی ٹیم کاحصہ تھے۔
قبل ازیں راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کی شاندارافتتاحی تقریب منعقدہوئی جس میں ملک کےنامورفنکاروں نےاپنےفن کامظاہرہ کیااورشاندارآتش بازی کامظاہرہ کیاگیا،فلائنگ مین نےپی ایس ایل کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو سٹیج پر سجایا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
26نومبراحتجاج کاکیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
دسمبر 26, 2024 -
خوشخبری ،یو ای ٹی لاہور کی عالمی درجہ بندی میں ترقی
اپریل 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔