طلبا کی موجیں:پی ایس ایل میچز ، لاہور میں سکولوں کے اوقات ِکار تبدیل

سکولوں کے طلبا و طالبات کی موجیں،پی ایس ایل کے میچز کے باعث لاہور میں سکولوں کے اوقات ِکار تبدیل،محکمہ تعلیم نےپی ایس ایل سیزن 10 کے میچز کی وجہ سے لاہور میں سکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے۔
محکمہ تعلیم نے 56 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات ِکار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 8 بجے سکول آنیوالے طلباو طالبات کو سوا سات بجے تک حاضری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ایک بجے چھٹی کرنیوالے سکولوں کو 12 بجے تک چھٹی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران سکولوں کے اوقات ِکار میں تبدیلی کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق طلبا، والدین اور عملے کی سہولت کیلئے اوقات ِکار تبدیل کئے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق یہ ہدایات صرف پی ایس ایل میچز کے شیڈول کے دوران قابل اطلاق رہیں گی۔
پنجاب میں ڈرائیونگ کی عمر16سال مقررکردی گئی
دسمبر 4, 2025پنجاب میں 25سال بعدبسنت کے تہوار کی واپسی
دسمبر 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کار وبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں ردوبدل
جولائی 11, 2024 -
پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ
فروری 26, 2024 -
فیک ویڈیوکیس:عدالت نےڈی جی ایف آئی اےکوطلب کرلیا
ستمبر 23, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














