حکومت معاشی استحکام کیلئےکوشاں ،کرنٹ ،بیرونی اکاؤنٹ میں بہتری آئےگی،گورنراسٹیٹ بینک

0
17

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت  معاشی  استحکام کیلئےکوشاں ہے،ہمارےکرنٹ اکاؤنٹ اوربیرونی اکاؤنٹ میں بہتری آئےگی۔
کراچی میں پاکستان لیٹریسی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکاکہناتھاکہ ہم کارپوریٹ سیکٹر کےساتھ رابطےمیں ہیں،حکومت معاشی استحکام کیلئےکوشاں ہے، فنانشل گیپ کم کرنےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں،2022میں مہنگائی کامسئلہ درپیش تھا۔مارچ میں4.1ارب ڈالرکی ریکارڈترسیلات زرموصول ہوئیں،جون تک 4سے5ارب ڈالرماہانہ ترسیلات زرموصول ہونےکی توقع ہے۔
جمیل احمد کامزیدکہناتھاکہ ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ہواہے،جون تک ہمارےزرمبادلہ ذخائر14ارب ڈالرسےتجاوزکرجائیں گے،جون تک ترسیلات زرکامالی حجم پہلی بار38ارب ڈالر تک پہنچ جائےگا،مالی سال2025کے9ماہ میں ترسیلات زرمیں 33فیصداضافہ ہواہے،ان وجوہات سےہمارےکرنٹ اکاؤنٹ اور بیرونی اکاؤنٹ میں بہتری آئےگی،مالی سال کےاختتام تک جی ڈی پی نمو2.5سے3.5فیصدرہےگی۔

Leave a reply