جیل سہولیات کامعاملہ:سیکرٹری داخلہ اورجیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری

0
14

بانی پی ٹی آئی عمر ان خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں بہترسہولیات کےکیس میں عدالت نےسیکرٹری داخلہ اورجیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نےبشریٰ بی بی کی جیل میں بہترسہولیات فراہمی کی درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نےفریقین سےجواب طلب کرتےہوئےسیکرٹری داخلہ اورجیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری کیااور2ہفتوں میں رپورٹ طلب کی۔
واضح ر ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےجیل میں بہتر سہولیات کےحصول کیلئےرجوع کررکھاہے۔

Leave a reply