اپنی چھت اپناگھرپروگرام ہزاروں خاندانوں کیلئےخوشی کاپیغام لارہاہے،مریم نواز

0
16

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ’ ’اپنی چھت اپناگھر‘‘پروگرام ہزاروں خاندانوں کےلئےخوشی کا پیغام لارہاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ’’ اپنی چھت اپناگھر‘‘پروگرام نےمختصرمدت میں1562گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈقائم کیاہے،پروگرام کےتحت 9کروڑ24لاکھ روپےکےقرضوں کی وصولی،پروگرام کی شفافیت کاثبوت ہے۔ 21ہزار797سےزائدگھروں کی تعمیرتکمیل کےآخری مراحل میں ساڑھے 25ہزار سےزائدگھرانوں کو26ارب 97کروڑسےزائدکےقرضےجاری کئے گئے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ ساڑھے11ہزارگھرانوں کوگھرکی تعمیرکےلئےدوسری قسط جاری کی گئی ،’’اپنی چھت اپناگھر‘‘پروگرام کےتحت1106مزیدقرضوں کےاجراکی منظوری دی گئی ،نوازشریف کےویژن کے تحت ’’ اپنی چھت اپنا‘‘ گھر پروگرام کامیابی سےجاری ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ ’’اپنی چھت اپناگھر‘‘پروگرام ہزاروں خاندانوں کےلئےخوشی کاپیغام لارہاہے، ہر نیا بننے والاگھردیکھ کرہونےوالی خوشی کولفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتاہے،’’اپنی چھت اپناگھر‘‘پروگرام کاٹارگٹ پوراکرنےکیلئےمیں اورمیری ٹیم پرعزم ہیں۔

Leave a reply