آج سےکوئی پارٹی عہدیداردوسرےعہدیدارکیخلاف بات نہیں کرے گا، بیرسٹر گوہر

0
15

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ آج سےکوئی پارٹی عہدیدار دوسرے عہدیدار کیخلاف  بات نہیں کرے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کوملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عمران خان کی بہنوں سےملاقات نہ کرانا عدالت کی توہین ہے، ہم توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ آج سےکوئی پارٹی عہدیداردوسرےعہدیدارکیخلاف بات نہیں کرےگا،الائنس کےساتھ ہماری بات چیت طول پکڑرہی ہے،اپوزیشن جماعتوں سےدرخواست ہےجمہوریت کیلئےہمارےساتھ تحریک چلائیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھاکہ عمران خان نےکہا ہرقسم کی ڈیل کورد کرتا ہوں، بانی نےکہا کسی کومذاکرات کی اجازت نہیں دی ا ور نہ ہی اپنے لیے مذاکرات کے لیے کسی کواختیار دیا۔

Leave a reply