
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو65 رنز سے شکست دے کرٹورنامنٹ میں دوسری فتح حاصل کرلی۔
کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلےگئےپاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) 10کےگروپ میچ میں لاہور قلندرزنےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاجوکہ کافی کارآمدثابت ہوا۔قلندرزنےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 6وکٹوں کےنقصان پر201رنزبنائے،ہدف کےتعاقب میں کراچی کنگزکی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی ،کراچی کنگزکی پوری ٹیم136 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
کراچی کنگزکی اننگز:
کراچی کنگزکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنرٹم سیفرٹ اورکپتان ڈیوڈ وارنر نے کیا۔ جوکہ ناکام رہا،کنگز کےکپتان ڈیوڈوارنربغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔ پھرٹم سیفرٹ 18رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔کراچی کنگزکےشان مسعودبھی 18سکور بناکرآؤٹ ہوگئے۔عرفان خان 6، رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،جبکہ حسن علی نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکےحسن علی بھی 27رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔جیمز ونس اور عرفان منہاس بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔
کراچی کنگزکی جانب سےخوشدل شاہ نےجار حانہ اندازاپنایااور39رنزکی اننگزکھیلی لیکن بلآخروہ بھی قلندرزکےسامنےبےبس ہوگئے۔
لاہورقلندرزکی جانب سےکپتان شاہین آفریدی اوررشادحسین نے 3،3 کھلاڑیوں کوشکارکیا،جبکہ سکندررضانے2کوپویلین کی راہ دکھائی، آصف آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہورقلندرزکی اننگز:
لاہورقلندرزکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنرفخرزمان نےکیا،انہوں نےجارحانہ اندازاپنایافخرزمان نے47 گیندوں پر76رنزبنائےاُن کی اننگزمیں 6چوکے اور5چھکےشامل ہیں۔ڈیرل مچل نےبھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیاانہوں نے41 گیندوں پر75رنزبنائے۔اُن کی اننگزمیں 9چوکےاور2چھکےشامل ہیں۔پھرسیم بلنگز 19، محمد نعیم 7، عبداللہ شفیق 6 اور رشاد حسین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جبکہ سکندر رضا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کراچی کنگزکی جانب سےحسن علی نے4شکارکیےجبکہ عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگزاسکواڈ:
(کپتان )ڈیوڈ وارنر، ٹِم سائفرٹ ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی اور فواد علی شامل تھے۔
لاہورقلندرزاسکواڈ:
(کپتان)شاہین آفریدی، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز ، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اورزمان خان ٹیم کاحصہ تھے۔
آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نےمیدان مارلیا
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔