ملک کےمختلف شہروں میں اعلیٰ الصبح زلزلےکےشدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس

0
15

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت پنجاب ،خیبرپختونخوااورکشمیرمیں اعلیٰ الصبح شدیدزلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے،جس کےنتیجہ میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اعلیٰ الصبح زلزلہ آنےسےشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیالوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتےہوئےگھروں سےباہرنکل آئے۔ابھی تک کسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت راولپنڈی،گجرات،ظفروال،سرائےعالمگیراوراسلام آبادمیں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے،پشاور، مالاکنڈ، نوشہرہ، شانگلہ، چترال، لنڈی کوتل، مانسہرہ اورسوات میں بھی زلزلہ آنےسےلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ایبٹ آباد، مردان ، ہری پور، آزاد کشمیر، بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت 5 اعشاریہ3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی121کلو میٹرجبکہ مرکز ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔

عالمی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ افغانستان میں زلزلے کی شدت5اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ازبکستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔

Leave a reply