حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنےکافیصلہ

0
10

حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھی جائیں گی۔
گزشتہ روزوزیراعظم شہبازشریف کاوفاقی کابینہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئےکہناتھاکہ آج پٹرول کی قیمتیں کم ہونےجارہی ہیں مگرہم نےسوچااسےبرقراررکھیں گے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی عوام کومنتقل نہیں کریں گے،ان پیسوں سےعوام کےزخموں پرمرہم رکھیں گے،اس رقم سےبلوچستان کی سب سےاہم شاہراہ این 25 کو دورویہ کریں گے،بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے7روپےکمی کرچکےہیں۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آنے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان تھا۔
یاد رہے کہ حکومت نےجنوری کےآخری پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں3روپے 47پیسے کااضافہ کیاتھاجبکہ ہائی سپیڈڈیزل 2روپے 61پیسے مہنگا کردیاتھا۔پھرحکومت نے فروری کےپہلے پندرہ روز کے لئےپیٹرول کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکااضافہ کیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔پھرحکومت نےفروری کےآخری 13دنوں کےلئےپیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیاتھا۔اُس کےبعدپھروفاقی حکومت نےمارچ کےپہلےپندرہ روزکےلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیاتھا۔پھرحکومت نےاپریل کےپہلےپندرہ روزکےلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹرکمی کااعلان کیاتھاجس کےبعدپٹرول کی نئی قیمت 254روپے63پیسےمقرر کی گئی تھی،جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے64پیسےفی لیٹرپربرقراررکھی گئی۔

Leave a reply