نوجوانوں نےپاکستان کوترقی اورخوشحالی سےہمکنارکرناہے،وزیراعظم

0
57

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ نوجوانوں نےپاکستان کوترقی اور خوشحالی  سے ہمکنار کرنا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف شعبہ زراعت کی استعدادبڑھانےکیلئےپرعزم،زراعت کےایک ہزارفارغ التحصیل طلباکواسکالرشپ پرچین بھیجنےکےمنصوبےپرعمل درآمد شروع ہوگیا۔
اسلام آبادمیں زرعی گریجویٹس کواسکالرشپ پرچین بھیجنےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آج پاکستان کےزرعی گریجویٹس اعلیٰ تعلیم کیلئےچین جارہےہیں،پاکستان چین سےاعلیٰ تعلیم حاصل کرنےوالےطلبہ کےتجربات سےاستفادہ کرےگا،پاکستانی طلبہ کواسکالرشپ فراہم کرنےپرچین کاشکریہ اداکرتےہیں،اپنےدورہ چین میں زرعی یونیورسٹی چین کاجائزہ لیا۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ زرعی یونیورسٹی میں ہونےوالی تحقیق نے بےحد متاثر کیا،یونیورسٹی کےدورہ کےدوران ہی فیصلہ کرلیااپنےگریجویٹس کوتربیت کیلئے بھیجیں گے،پاکستانی طلبہ بیجنگ اوراسلام آباد کےدرمیان پل کاکرداراداکریں گے،اسکالرشپ پروگرام کیلئےزرعی گریجویٹس کامیرٹ پرانتخاب کیاگیا، نوجوانوں نےپاکستان کوترقی اورخوشحالی سےہمکنارکرناہے،طلبہ قوم کی امیدیں ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ پروگرام میں چاروں صوبوں ،آزادکشمیراورجی بی کےطلبہ شامل ہیں،پاکستان کی ترقی تب ہی ہوگی جب چاروں صوبےمل کرکام کریں گے، جب تک چاروں اکائیاں مل کرکام نہیں کریں گی ملک ترقی نہیں کرےگا،چین نے ہمیشہ نازک موڑپرہماراہاتھ تھاما،آئی ایم ایف پروگرام میں چین کابہت اہم کرداررہا۔

Leave a reply