سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ،تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

0
14

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہونےسے تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ دیکھنےمیں آیا، سونےکی فی تولہ قیمت میں 8600روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 3لاکھ 48ہزار روپےکاہوگیا۔جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 7373 روپےکااضافہ ہونےسے10گرام سونا2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 86 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

Leave a reply