
کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ویٹی کن سٹی نے پوپ فرانسس کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہےکہ رومن کیتھولک چرچ کے 266ویں سربراہ پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کےبعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
یاد رہےکہ پوپ فرانسس کا نام خورخے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔
پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اورانہیں 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کیاگیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے ہسپتال میں گزارنے کےبعدپوپ فرانسس گزشتہ ماہ ویٹی کن لوٹے تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کیا آئی فون کے کریز میں کمی آ رہی ہے؟
اپریل 16, 2024 -
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس کاباضابطہ آغاز
اکتوبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔